کراچی ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تمام سرکاری ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو سرکاری ملازم کورونا سے بچاو کی ویکسین نہیں لگوائے گا تو اگلے مہینے سے اس کی تنخواہ روک دی جائے گی، وزیر اعلی مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خزانہ کو ہدایت جاری کر دی۔وزیراعلی سندھ کے ترجمان عبدالرشید چنا نے اس حوالے سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا ہے کہ صوبائی محکمہ خزانہ کو اس حوالے سے احکامات جاری کردیے گئے ہیں کہ صوبے بھر میں تمام سرکاری ملازمین اگر جون کے اختتام تک کورونا ویکسین نہیں لگواتے تو جولائی سے ان کی تنخواہیں روک دی جائیں۔وزیراعلی سندھ نے ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد بڑھاتے ہوئے صوبے بھر کے 300 بیسک ہیلتھ یونٹس میں ویکسینیشن سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جبکہ ساتھ ہی ان سینٹرز کو ویکسین کی روزانہ 30,000 خوراکیں لگانے کا ہدف دیا ہے۔اس کے علاوہ مراد علی شاہ نے موبائل ویکسینیشن ٹیم کو روزانہ 60,000 خوراکیں لگانے جبکہ 90 نجی ہسپتالوں کو 10,000 خوراکیں روزانہ لگانے کا ہدف دیا ہے تاکہ جلد از جلد زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ویکسینیشن کی جا سکے۔
کورونا بچاؤویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کو تنخواہ نہیں ملے گی،سندھ حکومت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
