Saturday, May 9, 2026
ہومٹاپ سٹوریایران حالیہ تناؤ ختم کرنا چاہتا ہے،کابینہ کو بریفنگ، پاکستان کا کشیدگی ختم اور تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

ایران حالیہ تناؤ ختم کرنا چاہتا ہے،کابینہ کو بریفنگ، پاکستان کا کشیدگی ختم اور تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

تہران /اسلام آباد:ایران کی جانب سے تنا ختم کرنے کی خواہش کے بعد پاکستان نے ایران کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

پاکستان نے ایران کے ساتھ تنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور کابینہ نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کی منظوری دی۔ذرائع نے بتایاکہ نگران وزیر خارجہ نے کابینہ اجلاس کو بریفنگ دی اور کہاکہ ایران حالیہ تنا ختم کرنا چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے کشیدگی نہیں چاہتا، ہم نہیں چاہتے کہ ایران سے تعلقات خراب ہوں، ایران نے غلط اقدام کیا جس کا جواب دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔