ہومبریکنگ نیوزایران میں پاکستان کے سفیر وطن واپس پہنچ گئے

ایران میں پاکستان کے سفیر وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (سب نیوز) ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو دفتر خارجہ کی ہدایت پر وطن واپس آئے ہیں،پاکستان نے گزشتہ روز سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی مختصر پریس بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے اور ایرانی سفیر بھی فی الحال پاکستان نہیں آ رہےہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا تھا کہ پاکستانی حکام نے ایران کے تمام سفارتی دورے ملتوی کر دیئے ہیں اور پاکستان نے اپنے فیصلے سے ایرانی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا تھا کہ چاہ بہار میں جاری پاک ایران جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے، پاکستان کی جانب سے اپنا وفد ایران سے واپس بلانے پر اجلاس کو ملتوی کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔