کراچی (سب نیوز) پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر بھی دکھائی دینا شرو ع ہو گئے ہیں ، کاروبار کے آغاز کے فوری بعد شدید مندی دیکھنے میں آرہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 63 ہزار 567 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 590 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 63 ہزار کی نفسیاتی حد کھونے کے بعد 62 ہزار 976 پوائنٹس پر آگیا۔
گزشتہ روز مندی کے سبب 61.14 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 20 ارب 69 کروڑ 01 لاکھ 53 ہزار 907 روپے ڈوب گئے، کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 170.13 پوائنٹس کی کمی سے 63567.33 پوئنٹس کی سطح پر بند ہوئی ۔
