Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانعالمی ادارہ صحت کا پاکستانی کھانسی کے شربت سے متعلق ایک اور الرٹ جاری

عالمی ادارہ صحت کا پاکستانی کھانسی کے شربت سے متعلق ایک اور الرٹ جاری

اسلام آباد:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستانی کھانسی کے شربت سے متعلق ایک اور الرٹ جاری کردیا۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ لاہور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے بنائے ہوئے کھانسی کے شربت میں زہریلی کثافتیں پائی گئیں، غیر معیاری سیرپ مالدیپ، فجی سمیت کئی ممالک میں پایا گیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کا کہنا ہے کہ متعلقہ فارماسیوٹیکل کمپنی کا سیرپ سیکشن پچھلے ماہ بند کر چکے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی مالدیپ حکومت اور ڈبلیو ایچ او نے لاہور کی کمپنی کے بنائے کھانسی کے سیرپ پر الرٹ جاری کیا تھا۔ لاہورکی کمپنی کے کھانسی کے سیرپ میں نقصان دہ ڈائی ایتھلین گلائکول اور ایتھلین گلائکول نامی کثافتیں پائی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔