ہومتازہ ترینافغان پناہ گزینوں کے تحفظ اور موثر آباد کاری کیلئے پرعزم ہیں، امریکا

افغان پناہ گزینوں کے تحفظ اور موثر آباد کاری کیلئے پرعزم ہیں، امریکا

اسلام آباد:امریکی معاون وزیر خارجہ جولیٹا والس نے افغان پناہ گزینوں کے تحفظ اور امریکا میں موثر آباد کاری کیلئے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ معاون وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے امریکی قونصل خانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جولیٹا والس نے پاکستانی حکومت کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق جولیٹا والس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دونوں ملک امریکا میں رہائش کے اہل افغانوں کیلئے مل کر کام کرسکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق معاون امریکی وزیرخارجہ جولیٹا والس نے پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق پناہ کے متلاشیوں کو جبری واپسی سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ جولیٹا والس نے افغان مہاجرین کی مدد اور تحفظ کیلیے کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ ترجمان کے مطابق جولیٹا والس نے افغان پناہ گزینوں سے بھی براہ راست ملاقات کی۔ معاون وزیر خارجہ جولیٹا والس نے کہا کہ امریکا، پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کیلئے ویزا کی کارروائی کو تیز کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔