اسلام آباد: بجلی کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو جان بوجھ کر زائد بل بھجوانیکے معاملے پر پاور ڈویژن نے 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سابق سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی کمیٹی کی سربراہی کریں گے، پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کردییگئے۔کمیٹی ڈسکوز اور پی آئی ٹی سی کے ڈیٹا کی بنیاد پر نیپرا رپورٹ کا جائزہ لیگی، نیپرا تحقیقات کے لیے سیمپلنگ کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیاجائیگا، بجلی صارفین کو ایک ماہ سے زائدکی بلنگ کے معاملیکا جائزہ لیا جائیگا، بجلی کمپنیوں کے افسران اور نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم سے بھی پوچھ گچھ کی جائیگی، کمیٹی15 روز کے اندر اپنی سفارشات مرتب کرکے پیش کریگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی مزید کارروائی کے لیے ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی، کمیٹی اراکین میں ایم ڈی نیسپاک زرگام اسحاق خان، عابدلودھی کنسلٹنٹ یو ایس ایڈ، سابق ایم ڈی این ٹی ڈی سی ڈاکٹر فیاض چوہدری کمیٹی میں شامل ہیں۔
