ہومبریکنگ نیوزپولیس افسران کی معافی منظور، پرویز الہٰی کی توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

پولیس افسران کی معافی منظور، پرویز الہٰی کی توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

لاہور (سب نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الہٰی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کے خلاف ڈی آئی جی آپریشنز سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی غیر مشروط معافی منظور کر لی۔

واضح رہے کہ چودھری پرویز الہٰی نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشنز سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، دونوں پولیس افسران نے توہین عدالت کی درخواست پر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔