Thursday, May 21, 2026
ہومتازہ ترینایک سو نوے ملین پانڈ ریفرنس سماعت کیلئے مقرر، شہزاد اور ذلفی سمیت ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایک سو نوے ملین پانڈ ریفرنس سماعت کیلئے مقرر، شہزاد اور ذلفی سمیت ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد:اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان، ان کی اہلیہ بشری بی بی سمیت دیگر 6 ملزمان کے خلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیا اور عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی جانب سے جاری آج کی سماعت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے 190 ملین پانڈ اسکینڈل ریفرنس کی اسکروٹنی مکمل کر لی گئی ہے لہذا عدالت ریفرنس کو ٹرائل کے لیے منظور کرتی ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق اس ریفرنس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ بشری بی بی عبوری ضمانت پر رہا ہیں، دیگرملزمان مرزا شہزاد اکبر، ضیا المصطفی نسیم، ذلفی بخاری فرحت شہزادی اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ آئندہ سماعت پر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے حوالے سے رپورٹ جمع کروائے۔

حکم نامے کے مطابق آج سابق چیئرمین پی ٹی ائی کو اڈیالا جیل میں قائم احتساب عدالت میں پیش نہیں کیاگیا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل آئندہ سماعت پر انہیں عدالت میں پیش کریں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کے مطابق 190 ملین پانڈز ریفرنس کا ٹرائل اڈیالا جیل راولپنڈی میں کیا جائے گا اور ریفرنس کی آئندہ سماعت 6 دسمبر 2023 کو ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔