جکارتہ(آئی پی ایس )قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کے دو طیاروں کا بیرون ملک پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے بڑھ گیا۔پی آئی ایکے دو لیزنگ طیارے ائیربس 320 ستمبر 2021 سے جکارتہ ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ پارکنگ فیس ایک ماہ کی 6 لاکھ ڈالر ہے، دونوں طیاروں کی 26 ماہ کی پارکنگ فیس 1 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہوچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق لیزنگ کمپنی سے تنازع پر پی آئی اے کے دو طیارے جکارتہ ائیرپورٹ پر کھڑے ہیں۔آڈیٹر نے معاملے کو انتظامیہ کی غلفت قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لیزنگ کمپنی کے ساتھ معاملات حل کرلیے ہیں، طیارے جلد پاکستان واپس آجائیں گے۔
پی آئی اے کے جکارتہ میں موجود 2 طیاروں کا پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے تجاوز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
