لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردار عون ڈوگر اور جاوید اخترانصاری (ن) لیگ میں شامل ہوگئے۔سابق وزیراعظم شہبازشریف سے سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری نے ملاقات کی۔رانا ثنااللہ ، سردار عبدالغفار ڈوگر، عرفان ڈوگر اور سلیم انصاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں دونوں رہنماں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر شہبازشریف نے سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہا اور پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماں کی پارٹی آمد سے پاکستان اور عوام کی خدمت کا سفر تیز ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی آئندہ انتخابات کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں، پارٹی کی ساہیوال ڈویژن کمیٹی نے تمام حلقوں میں امیدوارں سے متعلق رپورٹس مرتب کرلیں، جو چیئرمن الیکشن سیل اسحاق ڈار کو جمع کروائی جائیں گی۔ساہیوال ڈویژنل کمیٹی نے قومی اسمبلی کے9 امیدواروں اور صوبائی اسمبلی کی20 نشستوں کے لیے 79 امیدواروں کے انٹرویو کئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں قومی اسمبلی کے 4 حلقوں کے لیے 6 امیدواروں جبکہ اوکاڑہ صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں کیلئے 18 امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔پاکپتن میں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں کے لیے 6 امیدواروں اور صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں کیلئے 23 امیدواروں کے انٹرویو ہوئے۔ ساہیوال میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے لیے 7 امیدواروں اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں کیلئے 17 امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔
