ہومبریکنگ نیوزنیب نے چیئر مین پی ٹی آئی ،شہزاد اکبر سمیت دیگر کے وارنٹ جاری کر دیے،کاپی سب نیوز پر

نیب نے چیئر مین پی ٹی آئی ،شہزاد اکبر سمیت دیگر کے وارنٹ جاری کر دیے،کاپی سب نیوز پر

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتاری کے بعد نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ذلفی بخاری، فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر اور ضیا المصطفی نسیم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔ نیب راولپنڈی کی طرف کرپشن کے الزامات پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

1
2
3

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔