ہومبریکنگ نیوزالیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی

اسلام آباد (سب نیوز) الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی، ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں مکمل کی گئیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہوگی،پنجاب اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 297 ہوگی،سندھ اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 130 ہوگی،کے پی کے اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 115 ہوگی،بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشتیں 51 ہونگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141، سندھ میں 51 نشتیں ہونگی،کے پی کے میں 45 جبکہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 نشتیں ہونگی،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی 3 سیٹیں ہونگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔