لاہور،پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ قتل کیس کی تفتیش میں بڑی پیش رفت ،نامزد ملزم ظاہر جدون نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس کے مطابق اعترافی بیان میں ملزم ظاہر جدون نے بتایا کہ مائرہ جب نشے میں تھی تو اس دوران اس کے ساتھ جھگڑا ہوا،ظاہر جدون نے کہا کہ مائرہ کے قتل کا علم دوست اقرا کو تھا،میں نے خود مائرہ کو تین مئی کی صبح قتل کیا، پولیس نے شامل تفتیش ہونے پر حراست میں لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ظاہر جدون مقتولہ ماہرہ کا عرصہ دراز سے دوست تھا اور وہ قتل کرنے کے بعد اسلام آباد فرار ہو گیا تھا،ظاہر جدون پہلے بھی ایک قتل کے مقدمہ میں ملوث رہ چکا ہے،ظاہر جدون کی فیملی پرانی دشمن دار ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مائرہ کی فیملی کادو سال سے مائرہ کے ساتھ رابطہ نہیں تھا، ظاہر جدون کی ویڈیوز سے ماہرہ نے بلیک میل کرنا بھی شروع کر رکھا تھا،مائرہ اپنی فیملی کو دبئی میں انٹرنشپ پروگرام کا بتا کر لاہور آگئی تھی،ملزم ظاہر جدون نے اعتراف کیا کہ ماہرہ کی فیملی کو2019 سے یہی پتہ تھا کہ ماہرہ دبئی میں موجود ہے۔
مائرہ قتل کیس کی تفتیش میں بڑی پیش رفت ،نامزد ملزم نے اعتراف جرم کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
