ہوماسلام آبادڈی آئی جی آپریشنز اسلام آبادکی زیر صدارت ایک اہم اجلاس،جرائم کی روک تھام نہ کرنے والوں ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آبادکی زیر صدارت ایک اہم اجلاس،جرائم کی روک تھام نہ کرنے والوں ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز سید مصطفی تنویر سمیت چاروں زون کے ایس پی صاحباں نے شرکت کی ،ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ او بھی موجود تھے۔اجلاس میں ضلع بھر کی کرائم کی صورت حال کا جائزہ لیا اور تمام افسران سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے،پراپرٹی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کیا جائے،تاکہ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان سزا سے نہ بچ سکیں،ڈی آئی جی آپریشنز سید مصطفی تنویر نے کہا کہ بے گناہ افراد کو کسی مقدمہ میںگرفتار نہ کیا جائے،کرپشن کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی، محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن ہو گا، قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کو اپیل کی گئی کہ وہ لائسنسی اسلحہ کا اندراج اپنے متعلقہ تھانوں میں کرائیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144ض ف کا نفاذ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو گرفتارکر کے مقدمات درج کیے جائیں,تین بجے شام پانچ بجے تک ایس ایچ اوز لوگوں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو حل کریں،مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈان کیا جائے،اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام نہ کرنے والوں ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا،ناقص کارکردگی پر تنزلی کر کے اسی تھانے میں بطور تفتیشی افسر لگایا جائے گا۔انہوں نے اچھی کارکردگی پر ایس ڈی پی او بھارہ کہواور رمنا کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور تھانہ سہالہ، رمنا، نون، شمس کالونی کے ایس ایچ اوز کو بھی اچھی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔