کراچی: سندھ میں ن لیگ کا ہم خیال جماعتوں کیساتھ بات چیت کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہو گیا، ذیلی کمیٹیوں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تجاویز مرتب کرلیں۔ن لیگ اور ایم کیو ایم کی ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات پر دونوں جماعتوں کا اگلا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق سندھ و بلوچستان کے لیے ن لیگ کے کوآرڈینیٹرز ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں ن لیگ کے امیدواروں کا انتخاب کوآرڈینیٹرز صوبائی تنظیم کی مشاورت سے کریں گے۔
انتخابی حکمت عملی:ن لیگ کی ہم خیال سیاسی جماعتوں سے مشاورت مکمل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
