لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ اعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر جسٹس شاہد بلال حسن نے سماعت کی۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کی تقرری 90 روز مکمل ہونے کے بعد غیر مؤثر ہو چکی، آئینی طور پر انوار الحق کاکڑ نگراں وزیرِ اعظم نہیں رہے۔
نگران وزیرِ اعظم کو ہٹانے کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
