ہومپاکستاندسمبرکے آخر تک پاکستان کو دو ارب ڈالرز ملنے کا امکان

دسمبرکے آخر تک پاکستان کو دو ارب ڈالرز ملنے کا امکان

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کو ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک سے 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد رواں سال کے آخرتک ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 9ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو دسمبر کے آخر تک دو ارب ڈالرز ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد رواں سال کے آخر تک زرِمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اے ڈی بی سے 250 ملین ڈالرز اور ور لڈ بینک سے 350ملین ڈالرز ملیں گے، جب کہ آئی ڈی اے سے بھی 350 ملین ڈالرز ملیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورآئی ڈی اے کے بورڈ اجلاس دسمبر میں متوقع ہیں، 9ارب ڈالرز کے زرِمبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی درآمد کے برابر ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو ورلڈ بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 1 اعشاریہ5 ارب ڈالرز ملنے کا امکان ہے، جب کہ آئی ایم ایف سے بھی 710 ملین ڈالرز کی دوسری قسط مل جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔