ہوماسلام آباداسلام آباد ،شہزاد ٹاون میں نجی فارم ہاوس کا سیکیورٹی گارڈ قتل

اسلام آباد ،شہزاد ٹاون میں نجی فارم ہاوس کا سیکیورٹی گارڈ قتل

اسلام آباد (سب نیوز)شہزاد ٹاون کے علاقے میں نجی فارم ہاوس کے سیکیورٹی گارڈ کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا اور اس سے اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاون میں نجی فارم ہاس کے سیکیورٹی گارڈ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا اور موقع سے شواہد جمع کرکے مختلف پہلووں سے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان مقتول سیکیورٹی گارڈ سے گن اور موبائل فون بھی چھین کر لے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔