Sunday, October 27, 2024
ہومتازہ ترینممبئی ایئرپورٹ کو 48گھنٹوں میں اڑانے کی دھمکی،ایک ملین ڈالر کا مطالبہ

ممبئی ایئرپورٹ کو 48گھنٹوں میں اڑانے کی دھمکی،ایک ملین ڈالر کا مطالبہ

نئی دہلی(سب نیوز) بھارت میں پولیس کو موصول ہونے والی ایک دھمکی میں ممبئی انٹرنیشنل ایئرپوٹ کو بم دھمکانے سے اڑانے کی دھمکی دیتے ہوئے ایک ملین ڈالر بٹ کوائن کی شکل میں دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کو پولیس کو یہ دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ 48گھنٹوں میں ایک ملین ڈالر بٹ کوائن کی شکل میں ٹرانسفر کیے جائیں ورنہ ممبئی انٹرنینشل ایئرپورٹ کو دھماکے سے اڑا دوں گا۔ای میل میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ کے دو ٹرمینلز میں بارودی مواد چھپا دیا گیا ہے اور مقررہ وقت میں ادائیگی نہ کی گئی تو دھماکے کردیے جائیں گے۔ 24گھنٹے بعد حتمی الرٹ دوں گا۔
پولیس نے ای میل پر دھمکی دینے کے الزام میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ ایئرپورٹ کی تلاشی بھی لی گئی اور سیکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سے کوئی بارودی مواد نہیں ملا تاہم ہوائی اڈے کی سخت نگرانی شروع کردی ہے۔ بھارتی خفیہ ادارے اور سائبر ٹیم اب تک ای میل بھیجنے والوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔