ہومبریکنگ نیوزتھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 15 زخمی

تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 15 زخمی

بنکاک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں میں ایک سکول میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک ٹیچر اور سٹوڈنٹس شامل ہیں، فائرنگ کے بعد ملزم نے اپنی جان لے لی، فائرنگ کرنے والا شخص اسی سکول کا طالب علم تھا۔

حکام کے مطابق مشتبہ حملہ آور سکول کے اندر ہی چھپا ہوا تھا، اطلاع ملتے ہی پولیس، طبی عملہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

رواں سال فروری میں بھی جنوبی تھائی لینڈ کے ہاٹ یائی ضلع میں ایک مسلح شخص کی سکول پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 استاد ہلاک جبکہ 1 طالب علم زخمی ہوا تھا۔

حکام نے واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حملہ آور طالب علم کے محرکات کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔