Monday, May 25, 2026
ہومآزاد کشمیرآزاد کشمیر کابینہ میں 6 ماہ کے دوران تیسری بار توسیع،تعداد 31ہو گئی

آزاد کشمیر کابینہ میں 6 ماہ کے دوران تیسری بار توسیع،تعداد 31ہو گئی

کشمیر:وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے اپنی کابینہ میں توسیع کرنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، جس کے بعد آزاد کشمیر کابینہ کے وزرا کی تعداد 31 تک جاپہنچی۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے آزاد جموں وکشمیر عبوری آئین 1974 کے آرٹیکل 14 ذیلی آرٹیکل 1 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی کابینہ میں چھ ماہ کے دوران تیسری مرتبہ توسیع کردی ہے۔

آزاد کشمیر کابینہ میں پی ٹی آئی سے بغاوت کرنے والی دو خواتین ممبران اسمبلی کوثر تقدیس گیلانی اور امتیاز نسیم کو وزیر مقرر کردیا گیا ہے، جس کے بعد میں پی ٹی آئی منحرف گروپ، پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن پر مشتمل مخلوط حکومت کے وزرا کی مجموعی تعداد 29 سے بڑھ کر 31 ہوگئی ہے۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری خواتین وزرا سے حلف لیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔