اسلام آباد(سب نیوز) رومانیہ کے سفیر، عزت مآب ڈین اسٹوئنیسکو، نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں بے گناہ جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
اس المناک واقعے سے متاثرہ تمام خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ہماری دلی ہمدردیاں ہیں۔
رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ دہشت گردی اور تشدد کے خوف کے بغیر امن اور تحفظ کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔
رومانیہ کے سفیر کی کوئٹہ حملے کی شدید مذمت،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
