گلگت (آئی پی ایس)گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کے لئے بڑی خوشخبری،وزیراعلی خالد خورشید خان کی گزشتہ 4 مہینے کی محنت رنگ لانے لگی،گلگت بلتستان جامع ترقیاتی پلان کے شعبہ تعلیم میں شامل، گلگت بلتستان کے طلباو طالبات کے لئے ملک کے نامور تعلیمی اداروں LUMS،AKU, IBA,GIK, etc) کے لئے پہلا بڑا شکالرشپ پروگرام منظور ہوگیا۔ ہائر ایجوکیشن نے سکالرشپ پروگرام کی باضابطہ منظوری دے دی۔اس سکالر شپ پروگرام کی کل لاگت 65 کروڈ کے قریب ہے۔ اس پروگرام سے گلگت بلتستان کے قابل طلبا و طالبات ملک کے نامور تعلیمی اداروں میں اعلی و معیاری تعلیم حاصل کرسکیں گے۔وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ “صحت و تعلیم ہماری حکومت کے اولین ترجیحی شعبہ جات ہیں جن پر توجہ دینا مستقبل کیلئے ایک صحت مند و اعلی تعلیم یافتہ نسل تیار کرنے لئے انتہائی لازمی ہے۔”
وزیراعلی خالد خورشید کی کوششیں رنگ لے آئیں،گلگت بلتستان جامع ترقیاتی پلان کے شعبہ تعلیم میں شامل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
