ہومپاکستانبجلی کی قیمت میں 1.72 روپے نہیں صرف 8 پیسے اضافہ ہو گا، حماد اظہر

بجلی کی قیمت میں 1.72 روپے نہیں صرف 8 پیسے اضافہ ہو گا، حماد اظہر

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 1.72 روپے کا نہیں صرف 8 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہو گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے لکھا کہ نیوز چینلز اکتوبر میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں دے رہے ہیں۔ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اکتوبر میں ختم ہو رہا ہے اور اس کی جگہ نیا سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ بنایا جائے گا۔ انہوں نے لکھا کہ بجلی کے نرخ میں 8 پیسہ فی یونٹ کا اضافہ ہو گا ، 1اعشاریہ72 روپیہ کا نہیں جسکی وضاحت ضروری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔