غزہ ، فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ 11روز سے جاری لڑائی کے بعد اسرائیل اور حماس نے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے،جنگ بندی پرعمل درآمد کے بعد رات گئے غزہ میںلوگ خوشی سے سڑکوں پر نکل آئے اور جنگ بندی کی خوشی کا جشن منایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے ابتدائی چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی کسی حملے کی کوئی اطلاع نہیں ملی جبکہ فلسطینیوں کی طرف سے بھی عبرانی ریاست پرمزید کوئی راکٹ نہیں داغا گیا۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے گذشتہ 11 روز میں اسرائیل پر 4300 راکٹ داغے ہیں۔غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث شہری گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے تھے اور عیدالفطر کے موقعے پروہ عیدکی تقریبات بھی نہیں منا سکے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے عہدیداروں کے مطابق 11 روزہ اسرائیلی جارحیت میں 232 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ شہدا میں 65 بچے اور 40 خواتین شامل ہیں جب کہ 1900 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ اس نے گیارہ دن میں 160 فلسطینی جنگجوئوں کوہلاک کیا ہے۔
اسرائیل حماس جنگ بندی کے اعلان کے بعد غزہ میں جشن کا سماں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
