اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان سے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے ملاقات کی ہے جس میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے ملاقات کی۔اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک نے وزیراعظم کو بتا یا کہ دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا،زرمبادلہ کے ذخائر پر خاطر خواہ مثبت اثرت مرتب ہورہے ہیں۔
وزیراعظم سے گورنر اسٹیٹ بینک کی ملاقات،روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
