ہومپاکستانملازمین کیلئے بڑی خبر،وزیراعلی پنجاب نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

ملازمین کیلئے بڑی خبر،وزیراعلی پنجاب نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

لاہور،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دور کرنے کیلئے وزیراعلی پنجاب نے قابل تحسین فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔تفصیل کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار کے زیر صدارت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق دور کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا راجہ محمد بشارت، میاں محمد اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت، سید حسین جہانیاں گردیزی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔وزیراعلی عثمان بزدار نے 15 اور 10 فیصد سپیشل الانس کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الانس دیا جائے۔وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر گریڈ 1 سے 19 تک 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد صوبائی ملازمین کو سپیشل الانس دیا جائے گا۔ پہلے سے سپیشل ایگزیکٹو الانس لینے والے ملازمین اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ آئندہ ماہ جون میں سپیشل الانس تنخواہوں میں شامل کر دیا جائے گا۔وزیراعلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازم ہمارے دست و بازو ہیں، ان کے مسائل کا احساس ہے۔ بجٹ میں بھی صوبائی ملازمین کے لئے خوشخبری ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔