لاہور(آئی پی ایس )کرکٹ شائقین کے لئے خوشخبری،پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کی مکمل منظوری مل گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے بقیہ 20 میچز ابو ظبی میں کرانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے مکمل منظوری ملنے کی تصدیق کی کی ہے۔پی سی بی اور تمام فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن اجلاس کے بعد ایونٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی جب کہ یہ اجلاس آج ہی ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ابوظبی میں ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں جس پر ہم بہت خوش اور ایونٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔خیال رہے کہ پی ایس 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز پاکستان میں کھیلے جاچکے ہیں۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔معاملات کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد فائنل سمیت بقیہ 20 میچز ابوظبی میں کرائے جائیں گے۔
کرکٹ شائقین کے لئے خوشخبری،پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کی مکمل منظوری مل گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
