ہومپاکستانمیدان خالی نہیں چھوڑوں گا ، چوہدری نثار کاپنجاب اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھانے کا فیصلہ

میدان خالی نہیں چھوڑوں گا ، چوہدری نثار کاپنجاب اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھانے کا فیصلہ

راولپنڈی ،سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک بار پھر پنجاب اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان 24 مئی کوحلف اٹھانے جا رہے ہیں،انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔چوہدری نثار علی خان2018 کے الیکشن میں پی پی 10 راولپنڈی سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ چند روز قبل بھی چوہدری نثار کی حلف اٹھانے کی خبریں زیرگردش تھیں لیکن چودھری نثار نے خود ان خبروں کی تردید کردی تھی۔اب انہوں نے اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد دوبارہ اپنا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار علی خان 24مئی کوصوبائی اسمبلی کا حلف لیں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔