لاہور(آئی پی ایس)جہانگیر ترین گروپ کا خوف سر چڑھ کر بولنے لگا، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایوان وزیراعلی کے دروازے کھول دیئے۔ عثمان بزدار سے ملاقات کیلئے اب اراکین اسمبلی کو وقت لینے کی ضرورت نہیں،وہ جب چاہیںوزیراعلی سے ملاقات کرسکتے ہیں۔وزیراعلی پنجاب سے 48 گھنٹے میں 50 سے زائد اراکین نے ملاقاتیں کی ہیں۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے انتقامی کارروائیوں کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا پنجاب میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے ترین گروپ کا نام لیے بغیر کہا کہ موقع پرست عناصر کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پروپیگنڈا کرنے والے عناصر مخصوص ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں۔
جہانگیر ترین گروپ کا خوف سر چڑھ کر بولنے لگا،اراکین اسمبلی کیلئے ایوان وزیراعلی کے دروازے کھول دیے گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
