ہومپاکستانپنجاب میں ن لیگ کا صفایا ہونے کے بعد گورنر ہا ئو س استعمال کیا جارہا ہے، فیصل کریم کنڈی

پنجاب میں ن لیگ کا صفایا ہونے کے بعد گورنر ہا ئو س استعمال کیا جارہا ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا صفایا ہونے کے بعد گورنر ہاس کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ گورنر ہاس پنجاب میں ن لیگ کا اجلاس الیکشن کمیشن کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ گورنر ہاس پنجاب میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کے فیصلے ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن اپنے اختیارات کا استعمال کرے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عوام کی عدالت کا فیصلہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہے جس کا اعلان 8 فروری کو ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔