Friday, June 26, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانبائیڈن تل ابیب جاسکتا ہے تو میں وزیراعظم ہوتا تو غزہ کے مجاہدین کیساتھ ہوتا: سراج الحق

بائیڈن تل ابیب جاسکتا ہے تو میں وزیراعظم ہوتا تو غزہ کے مجاہدین کیساتھ ہوتا: سراج الحق

اسلام آباد:جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر میں وزیراعظم ہوتا تو فلسطینی مسلمانوں کی مدد کیلئے غزہ میں ہوتا۔ جماعت اسلامی کے آفیشل ایکس اکانٹ سے جاری سراج الحق کے بیان میں کہا ہے کہ آج میں وزیر اعظم ہوتا، اگر بائیڈن 85 سال کی عمر میں تل ابیب جا سکتا ہے تو میں بھی ادھر غزہ کے مجاہدین کے ساتھ ہوتا، اس لیے کہ یہ غیرت اور انسانیت کا تقاضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں غلط ہوں مجھے ایک کام بھی نہیں کرنا چاہیے لیکن غزہ، مجاہدین اور فلسطین حق پر ہیں، امریکا کے اداکار اور بچے ان کے حق میں بولتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ حکمران کا کام بیان دینا اور تقریر کرنا نہیں ہے بلکہ اس کا کام ایکشن لینا ہے، اگر میں حکمران ہوتا تو میں ایکشن لیتا۔ سراج الحق کا کہنا تھاکہ میں یہ صلاحیت دیکھتا ہوں کہ اتنی کم تعداد کے ساتھ پاکستان کے تمام سیاسی جماعتوں کو بلا سکتا ہوں تو میں پاکستان سمیت تمام اسلامی حکمرانوں کو اکٹھا کرتا کہ یہی وقت ہے جینے کا اور آگے بڑھنے کا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔