ہومتازہ ترینفری فلسطین کا نعرہ لگانے والی برطانوی خاتون پولیس افسر کو تحقیقات کا سامنا

فری فلسطین کا نعرہ لگانے والی برطانوی خاتون پولیس افسر کو تحقیقات کا سامنا

لندن ،برطانوی پولیس نے فری فری فلسطین کا نعرہ لگانے پر خاتون افسر سے تحقیقات کا اعلان کردیا۔

گزشتہ کئی روز سے لندن میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے کے دوران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں خاتون پولیس آفیسر فری فری فلسطین کے نعرے لگا رہی ہیں جس پر مظاہرین نے خوشی کا اظہار کیا۔

شہری کی جانب سے ٹوئٹر پر توجہ دلانے پر پولیس نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ افسران کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے، واقعے سے متعلق آگاہ ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔