ہومکھیلتنقید کرنیوالے اپنا کام کرتے رہیں مجھے اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا،مصباح الحق

تنقید کرنیوالے اپنا کام کرتے رہیں مجھے اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا،مصباح الحق

لاہور(آئی پی ایس )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز ورلڈ کپ کی وجہ سے انتہائی اہم ہے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع نہیں دیئے گئے۔جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف کامیابیوں کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے سے ورچوئل پریس کانفرنس کی۔ ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ مجھ پر تنقید کرنیوالے اپنا کام کرتے رہیں مجھے اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا یہ الزام غلط ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع نہیں مل رہے۔جنوبی افریقہ میں دانش عزیز اور حیدر علی کو موقع دیا گیا لیکن مڈل آرڈر بیٹنگ میں مسائل موجود ہیں۔ ورلڈ کپ سے پہلے دورہ انگلینڈ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان ٹیم درست ٹریک پر چل رہی ہے کوشش کریں گے کہ ورلڈ کپ سے پہلے تمام خامیوں پر قابو پالیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔