اسلام آباد،جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے عید پرملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے فلسطینیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینیوں سے مکمل طورپراظہاریکجہتی کرتے ہیں ،پاکستانی عوام اپنے مظلوم بھائیوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مولانا فصل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل نے27ویں شب میں انسانیت سوزمظالم ڈھائے،دوران نماز صیہونی درندوں نے مقبوض بیت المقدس پرحملہ کیا،فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سربراہ جے یو آئی ف نے مزید کہا کہ فلسطینیوں پرمظالم پر اقوام عالم، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں،ظلم پرخاموش رہنے والے دراصل اسرائیل کے حامی ہیں،کیوں مظلوم مسلمانوں کی آوازنہیں سنی جارہی؟اقوام متحدہ نے کیوں آنکھیں بندکررکھی ہیں؟انسانی حقوق کے ادارے کیوں خاموش ہیں؟یہ تمام عالمی ادارے انسانی حقوق کے پاسبان نہیں،یہ انسانی حقوق کوبیچنے والے ادارے بن چکے ہیں۔مولانافضل الرحمان نے عیدپرملک گیرمظاہروں اورنمازعیداورجمعہ کے بعدبھرپورآوازاٹھانے کااعلان کردیا۔
مولانا فضل الرحمان کا فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے عید پر ملک گیر احتجاج کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
