ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس نے عید الفطر کے لئے سکیورٹی پلان جاری کردیا

اسلام آباد پولیس نے عید الفطر کے لئے سکیورٹی پلان جاری کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد پولیس نے عید الفطر کے لئے سکیورٹی پلان جاری کردیا۔ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کے مطابق تمام مساجد امام بارگاہوں کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گئے ،عید الفطر پر دو ہزار پانچ سو اہلکار اور افسران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ زونلز ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہیں گے۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ سیکورٹی انتظامات میں سی ٹی ڈی، ایگل فورس، پٹرولنگ یونٹ، لیڈیز پولیس فرائض انجام دینے گئے ، ون ویلنگ، بغیر سائلنسر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈان کے لئے ٹریفک اور آپریشن ڈویژن کے مشترکہ اہلکار تعینات کئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ نمازعید ادا کرتے وقت کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، لاک ڈاون کے باعث ضلع بھر کے تمام پارک، تفریحی مقامات مکمل طور پر بند رہیں گے، شہریوں سے گزارش ہے وہ گھر پر ہی عید کی خوشیوں سے بھرپور لطف اندوز ہوں ۔ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈیوٹی پر مامور عملے کے ساتھ تعاون کریں، شہری اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔