ہوماسلام آبادتھانہ آبپارہ پولیس کی کارروائی ،موٹرسائیکلز چور گروہ کا سرکردہ کارندہ گرفتار

تھانہ آبپارہ پولیس کی کارروائی ،موٹرسائیکلز چور گروہ کا سرکردہ کارندہ گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس )ایس پی سٹی زون عمر خان کی ہدایت پر تھانہ آبپارہ پولیس کی کارروائی ،موٹرسائیکلز چور گروہ کا سرکردہ کارندہ اسامہ بن اختر گرفتار ،ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ چار موٹرسائیکلز برآمد کرلی گئیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے ،ملزم کے خلاف درج شدہ مقدمات میں مزید تفتیش جاری ہے ۔کارروائی ڈی ایس سیکرٹریٹ راجہ طاہر حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آبپارہ سلیم رضا معہ ٹیم نے کی ۔ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔