اسلام آباد(نیوزڈیسک)انجمن تاجران کے چیئرمین نعیم میر نے کہا ہے کہ تاجر برادری نواز شریف کا شایانِ شان استقبال کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نعیم میر نے کہا کہ تاجر برادری مینار پاکستان کے جلسے میں شریک ہو گی، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے معیشت چلائی، پاکستان کو آگے بڑھایا، تاجر ان کی محبتوں اور محنتوں کا قرض چکائیں گے۔
اس موقع پر عامر صدیق نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نواز شریف کا حلقۂ انتخاب تھی اور رہے گی۔
چیئرمین انجمن تاجران نے صوبائی تاجر کنونشن ن لیگ کے سیکریٹریٹ میں کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں کو نواز شریف کے استقبالی بینرز سے سجایا جائے گا، ان کے استقبال کے لیے فلوٹنگ استقبالیہ ٹرک چلائیں گے، پنجاب کا تاجر کنونشن ن لیگ کے سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔
تاجر برادری نواز شریف کا شایانِ شان استقبال کریگی: نعیم میر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

