Sunday, June 7, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں اسٹیڈیم میں خالی کرسیاں بھارتی کرکٹ بورڈ کو منہ چڑھانے لگیں

ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں اسٹیڈیم میں خالی کرسیاں بھارتی کرکٹ بورڈ کو منہ چڑھانے لگیں

احمد آباد:آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا آغاز ہوگیا اور افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔ورلڈکپ میچز شروع ہونے سے پہلے آن لائن بکنگ ویب سائٹ نے تمام ٹکٹس فروخت ہونے کا دعوی کیا تھا جو بظاہر افتتاحی میچ میں جھوٹا نکلا۔احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں خالی کرسیاں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو منہ چڑھانے لگیں ہیں کیوں کہ میدان میں تماشائی نہ ہونے کے برابر ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی شائقین کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ پر کافی تنقید کی جارہی ہے اور ساتھ ہی خالی اسٹیڈیم کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے اسٹیڈیم میں مفت انٹری کا مطالبہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے سہواگ نے لکھاکہ امید ہے کہ دفتری اوقات کے بعد فینز اسٹیڈیم کارخ کریں گے ، بھارتی ٹیم کے میچ کے علاوہ میچز کے لیے اسکول اور کالج کے بچوں کو اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔