Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومدنیاچائنا میڈیا گروپ کی جانب سے ثقافتی تبادلوں پر ایک اہم پروگرام پیش کیا گیا

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے ثقافتی تبادلوں پر ایک اہم پروگرام پیش کیا گیا


دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی دسویں سالگرہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ اور چین کی وزارت ثقافت و سیاحت نے مشترکہ طور پر ویڈیو پروگرام ” ہم آہنگی” پیش کیا۔ پروگرام میں سربیا، قازقستان اور لاؤس سمیت بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے مہمانوں نے کلچرل سلک روڈ کے حوالے سے مختلف تہذب و ثقافت کے مابین تبادلے کی کہانیاں پیش کیں۔چینی اور غیرملکی فنکاروں نے اسٹیج پر مختلف تہذیب و ثقافت کےحسن کو ہم آہنگ کرتے ہوئے شاندار شو پیش کیا۔
یہ پروگرام پانچ اکتوبر رات آٹھ بجے چائنا میڈیا گروپ کے ٹی وی نیٹ ورک پر نشر ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔