Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزعلی وزیر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور

علی وزیر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور

اسلام آباد (سب نیوز ) وفاقی دارالحکومت کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علی وزیر کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی،اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض علی وزیر کی ضمانت منظور کی۔

عدالت میں علی وزیر کی جانب سے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت وکیل عطاء اللّٰہ کنڈی نے عدالت کو بتایا کہ 3 سال تک علی وزیر کو گرفتار نہ کرنے کی کوئی وضاحت تفتیشی افسر کے پاس نہیں، علی وزیر کو جب گرفتار کیا تھا تو تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا؟

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پولیس علی وزیر کو گرفتار کرنے سے متعلق کوئی جواز پیش نہیں کر سکی، علی وزیر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔