Monday, February 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزبھارتی وزارت داخلہ سے این او سی نہ ملنے پر پاکستانی ٹیم کے ویزے جاری نہ ہوسکے

بھارتی وزارت داخلہ سے این او سی نہ ملنے پر پاکستانی ٹیم کے ویزے جاری نہ ہوسکے

ممبئی :بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے ویزوں کا معاملہ تاخیر کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے تاحال پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ویزوں کے لیے این او سی جاری نہیں ہوا۔ این او سی نہ ملنیکی وجہ سے پاکستانی اسکواڈ کے ویزے تاخیرکا شکار ہیں، 25 رکنی اسکواڈ کیکاغذات دو ہفتے قبل بھجوائیگئے تھے، تاہم اسلام آباد میں ہائی کمیشن کو ویزہ جاری کرنیکے لیے این او سی درکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہیکہ قومی کرکٹرز کے پاسپورٹ ایشیا کپ سے وطن واپسی پر جمع کروائے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق پاکستان واحد ٹیم ہے جس کو تاحال بھارتی ویزے جاری نہیں ہوئے، پی سی بی نے اس سلسلے میں آئی سی سی سے بھی رابطہ کیا تھا جس پر جواب ملا کہ ویزوں پرکام جاری ہے جلد ایشو ہوں گے، پی سی بی کو یہ ایک ہی جواب مسلسل رابطوں پر مل رہا ہے۔قومی اسکواڈ نے ابتدائی پلان کے مطابق دبئی میں قیام کے بعد بھارت جانا تھا، ویزوں میں تاخیرکے باعث اب اسکواڈ 26 ستمبرکو براستہ دبئی بھارت پہنچے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی پیر تک ویزوں کے جاری ہونے کے لیے پر امید ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔