ہومکھیلایم ایم اے گیم بریڈ 5 فائٹ ،شاہ زیب رند نے امریکی فائٹر کو ہرا دیا

ایم ایم اے گیم بریڈ 5 فائٹ ،شاہ زیب رند نے امریکی فائٹر کو ہرا دیا

جیکس ویلی(سب نیوز) ایم ایم اے گیم بریڈ 5 فائٹ میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے امریکا کے فائٹر کو ہرا دیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شاہ زیب رند نے امریکی فائٹر کارلوس گوریرا کو آؤٹ کلاس کر کے کامیابی حاصل کی۔ ایم ایم اے گیم بریڈ 5 امریکا کے شہر جیکس ویلے میں ہوئی جس میں امریکی کھلاڑی پاکستانی فائٹر کے سامنے بے بس نظر آیا۔

امریکی فائٹر جب زمین پر گرا تو ریفری نے مقابلہ روک دیا جس پر شاہ زیب رند نے پاکستان کے پرچم کے ساتھ کامیابی کا جشن منایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔