Friday, February 27, 2026
ہومپاکستانہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وعلی آلہِ وسلم کی توہین برداشت نہیں کرسکتے،مغربی دنیاکو بے حرمتی پر جواب دینا ہوگا ،وزیراعظم

ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وعلی آلہِ وسلم کی توہین برداشت نہیں کرسکتے،مغربی دنیاکو بے حرمتی پر جواب دینا ہوگا ،وزیراعظم

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وعلی آلہِ وسلم کی توہین برداشت نہیں کرسکتے،مغربی دنیاکو بے حرمتی پر جواب دینا ہوگا ،اسلاموفوبیاکے خاتمے کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اوآئی سی ممالک کے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیاکے خاتمے کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے،اسلا موفوبیاکے پھیلاوسے متعلق ایشوززیر بحث لانے تھے ،مغربی ممالک میں اسلاموفوبیامیں اضافہ ہواہے،مغربی ممالک میں مذہب کومذہب کی طرح نہیں سمجھا جاتا،اسلاموفوبیاسے بین المذاہب نفرت کوہواملتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے نبیۖکی توہین برداشت نہیں کرسکتے،ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وعلی آلہِ وسلم ہمارے دلوں میں بستے ہیں ،بعض مغرب ممالک میں مذہب اسلام کونشانہ بنایاجاتاہے،او آئی سی اس مسئلہ پرکام کرسکتی ہے، دہشتگردی اور انتہاپسندی کاکوئی مذہب نہیں ہوتا،مغربی دنیا کوبے حرمتی پر جواب دینا ہوگا۔وزیراعظم عمران خان نے تمام مذاہب کے افرادکی دل آزاری روکنے کیلئے قانونی اقدامات پرزوردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیامیں برداشت کے فروغ کیلئے عالمی برادری سے تعاون کیلئے پرعزم ہے،اوآئی سی عالمی سطح پرآگاہی پیداکرنے میں کرداراداکرے،کوشش ہے مسلم ممالک اس حساس معاملے پرمتحد ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔