اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر پر 6 چھٹیوں کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر پر 10 سے 15 مئی تک چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق 10 سے 15 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن این سی او سی کی سفارش اور وزیراعظم عمران خان کی اجازت سے جاری کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں سے متعلق ایس او پیز پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں۔
