Saturday, February 28, 2026
ہومپاکستانپاکستان میں میڈیا پر عائد اعلانیہ و غیراعلانیہ پابندیاں ختم کی جائیں، بلاول بھٹوزرداری

پاکستان میں میڈیا پر عائد اعلانیہ و غیراعلانیہ پابندیاں ختم کی جائیں، بلاول بھٹوزرداری

کراچی ، پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے اپنی نااہلی اور ناکامیوں کو چھپانے کی خاطر میڈیا کا گلا دبایا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آزادیِ صحافت کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے دھمکیوں اور دبا کے ذریعے آزادیِ صحافت کو پابندِ سلاسل کیا ہوا ہے ، پاکستان میں پریس کی آزادی کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ صفِ اول میں رہی ہے۔چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آزاد میڈیا کو دبانا، قوم کو شدید نقصان پہنچانا ہے ۔یہ عمل عوام کے جائز غصے اور مایوسی کے شعلوں پر مزید تیل چھڑکے گا ۔بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ ملک میں میڈیا پر تمام تر سنسرشپ ختم کرکے اسے آزاد نگران کی حیثیت سے کردار ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔