اسلام آباد(آئی پی ایس )ایس پی انڈسٹریل ایریا زون فدا حسین ستی کی ہدایت پر تھانہ آئی نائن پولیس نے کارروائی کی، گن پوائنٹ پر وارداتیں میں ملوث منظم ڈکیت گروہ کے دو کارندے گرفتار، ملزمان کے قبضہ شہریوں سے چھینے ہوئے دو موٹرسائیکل ،تین موبائلز اور نقدی برآمد وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن بھی برآمدکرلیا گیا، ملزمان میں معاز عباسی ،معیز عباسی شامل ہیں ، ملزمان اسلحہ کی نوک پر جڑواں شہروں میں وارداتیں کرتے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے معتدد وارداتوں کا انکشاف کیا ۔ کارروائی اے ایس پی عبدالعلیم کی نگرانی میں ایس ایچ او اقبال گجر معہ یم نے کی ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ،ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
آئی نائن پولیس کی کارروائی ، منظم ڈکیت گروہ کے دو کارندے گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
