Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانجنوبی وزیرستان، فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 سپاہی شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان، فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 سپاہی شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 بہادر سپاہیوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 6 بہادر سپاہی شہید ہوئے جبکہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔