اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کچھ دیر بعد نگران وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پہلے مرحلے میں نگران کابینہ کے 18 ارکان آج حلف اٹھائیں گے، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر عارف علوی وفاقی کابینہ کے اراکن سے حلف لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 ممکنہ معاونین خصوصی کی بطور مہمان کرسیاں ایوان صدر لگا دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف لیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی کابینہ مختصر رکھنے کا علان کیا تھا۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ میں وزیر خارجہ سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی کو لگائے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیر خزانہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین ہوں گی، سرفراز بگٹی کو وزارت داخلہ دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نگران وزیر اطلاعات کے طور پر سینئر صحافی مرتضی سولنگی کو چنا گیا ہے جبکہ نگران وزیر برائے آٹی ٹی و ٹیلی کام کے لیے ڈاکٹر عمر سیف کا نام ہے۔ اس کے علاوہ انیق احمد اور تابش گوہر کا نام بھی نگران کابینہ کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔
